حوزہ نوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے امام جمعہ حسن آباد نے بتایا کہ جب سے امام خمینی نے روز قدس کو مظلوم کی حمایت میں مسلمانوں کو احتجاج کرنے کا حکم دیا ہے تب سے کشمیر میں روز قدس کو عظیم احتجاجی ریلیاں برگزار ہوتی ہے لیکن اس سال کرونا وائرس کے پیش نظر روز قدس کو احتجاجی ریلیاں نہیں نکالی جاسکتی ہے۔ لہذا مجلس علماء امامیہ جموں و کشمیر نے فیصلہ کیا کہ اس احتجاج کو سڑکوں سے سوشل میڈیا پر منتقل کیا جائے،چونکہ مظلوموں کی حمایت کا دن ہے ہم اپنی حمایت کی آواز سوشل میڈیا کے ذریعے بھی بلند کرسکتے ہیں۔
اس لئے جوانوں سے درخواست کی گئی کہ 7 مئی 2021 مطابق 24 رمضان المبارک 1442 کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک جمعہ الوداع کو امام راحل کی آواز پہ لبیک کہتے ہوئے سوشل میڈیا پر مظلومین عالم کی حمایت میں احتجاج کا ایک طوفان برپا کیا جائے گا۔ اور ہزاروں تعداد میں مظلوم کی حمایت میں پوسٹ میں مذکورہ #ہیش_ٹیگ کا استعمال کیا جائے۔
#FromKashmirToPalestine
قابل ذکر ہے مجلس علماء امامیہ نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے بڑی تعداد میں مختلف زبانوں میں بنر،پوسٹر،کلپ وغیرہ تہیہ کئے ہیں۔